سعودی عرب: حج پرمٹ کے بغیر مکہ داخل ہونے والے دو لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کو روک لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی سکیورٹی فورسز نے بغیر پرمٹ حج ادا کرنے کی کوشش کرنے والے دو لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کو مکہ داخلے سے روک دیا۔

سعودی حکومت کے مطابق ان بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کی وجہ سے حج کے موقع پر ہجوم میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا تھا جس سے انتظام و انصرام میں کمزوری آتی۔

اتنی بڑی تعداد میں مکہ داخل ہونے کی کوشش سے اندازہ ہوتا ہے کہ غیر قانونی طور پر فریضہ حج ادا کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد تھی جو شاید اس سے پہلے اس طرح سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے بغیر اجازت مکہ میں حج کرنے کی نیت سے آنے پر 5000 ڈالر جرمانہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ غیر ملکیوں کو واپس ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔

سعودی حکام نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا 269678 عازمین کو روکا ہے کیونکہ وہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج کرنے آرہے تھے۔

سرکاری حکام نے بتایا ہے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج کرنے والے 23000 سے زیادہ غیر ملکیوں کو جرمانہ کیا جا چکا ہے جبکہ 400 حج کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں کہ ان سب نے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد العمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسے عازمین جو غیر قانونی طور پر حج کی ادائیگی کی کوشش کریں گے وہ ہماری نظروں میں ہیں۔ جو قانون کی خلاف ورزی کی کوشش کریں گے وہ ہمارے ہاتھوں میں ہوں گے۔

یاد رہے اس سال حج کے متعلق امور کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے پہلی بار ڈرون طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size