نیٹو سرد جنگ کے حربے بروئے کار لا رہا ہے: روس
تعاون معطل کرنے پر دوہرے کردار کا بھی الزام عاید کیا
روس نے نیٹو پر دوہرے کردار اور سرد جنگ کے روایتی حربے بروئے کار لانے کا الزام عاید کیا ہے۔ روس کی طرف سے یہ الزام مغربی ممالک کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ یوکرین کے معاملات کی وجہ سے تعاون پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔
روسی نمائندے الیگزنڈر گرشک نے نیٹو اور روسی حکام کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''نیٹو کا اجلاس یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیٹو آج بھی دوہرے معیار کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور ابھی تک سرد جنگ کے روایتی حربے آزمائے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے نیٹو نے روس کے ساتھ مشترکہ مشنوں کے منصوبے معطل کرنے کے علاوہ فوجی و سول طرز کی میٹنگز نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نیٹو کے ذمہ دار اینڈرس راسموسین نے کہا '' 28 رکنی نیٹو کے سفیروں نے فیصلہ کیا ہے کہ روس کے ساتھ تمام مشترکہ مشنز کے منصوبے معطل کیے جاتے ہیں، کیونکہ روس نے یوکرین میں فوجی کارروائی کی ہے، اس وجہ سے نیٹو اور روس کے درمیان تمام تر تعاون پر نظر ثانی کی جائے گی۔''
نیٹو سیکرٹری جنرل راسمسین نے کہا '' نیٹو نے یوکرین کے ساتھ شراکت کومحدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔'' اسی دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سماجی اور سیاسی صورتحال میں بہتری کیلیے بین الاقوامی تعاون کے امکانات پر غور کیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے کریمیا کے لیے خصوصی نمائندے رابرٹ سیری نے یوکرین کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔ واضح رہے انہیں ایک بندوق بردار نے یوکرین چھوڑنے کیلیے دھمکی دی تھی۔ وہ یوکرین کی صورتحال کو سمجھنے کیلیے یوکرین کے دورے پر تھے۔
-
پیوٹن نے جنگی مشقوں میں مصروف دستوں کو واپس بلا لیا
فوجی دستے یوکرین کی صورتحال کے پیش نظر جنگی مشقوں میں مصروف تھے
بين الاقوامى -
یوکرائن پر روسی حملہ خطرات کا باعث بنے گا، امریکی انتباہ
حملے کی صورت، خرابی کا ذمہ دار روس کو سمجھا جائے گا
بين الاقوامى -
یوکرین کی صورتحال، روس کا بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ
آئی سی بی ایم میزائلوں کا تجربہ یوکرین سے 450 کلو میٹر دور کیا گیا
بين الاقوامى