یمنی صدر کا ایران پر ملک میں مداخلت کا الزام
ایران سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن وہ یمن سے اپنا ہاتھ کھینچ لے:انٹرویو
یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کی داخلی سیاست میں مداخلت کا سلسلہ بند کردے۔
صدر منصور ہادی نے پان عرب روزنامے الحیات کے ساتھ انٹرویو میں ایران پر جنوبی یمن میں علاحدگی پسندوں اور شمالی یمن سے تعلق رکھنے والے مذہبی گروہوں کی حمایت کا الزام عاید کیا ہے جو ان کے بہ قول ان کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ''بدقسمتی سے ایران کی مداخلت جاری ہے۔خواہ یہ حراک علاحدگی پسندوں کی حمایت کی صورت میں ہے یا شمالی یمن سے تعلق رکھنے والے مذہبی گروہوں کی حمایت ہے''۔ان کا واضح اشارہ شمالی یمن سے تعلق رکھنے والے حوثی باغیوں کے لیے ایران کی حمایت کی جانب تھا۔
سوموار کو شائع ہونے والے اس انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ''ہم نے اپنے ایرانی بھائیوں سے یمن میں غلط پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے کہا ہے لیکن ہمارے مطالبات کو درخور اعتناء نہیں سمجھا گیا۔ہم ایران سے کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اس کے ساتھ ہم اس سے بھی یہ چاہتے ہیں کہ وہ یمن سے اپنا ہاتھ کھینچ لے''۔
ایران ماضی میں متعدد مرتبہ یمن میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کرچکا ہے لیکن یہ یمن ہی نہیں ہے جو اس پر ایسے الزامات عاید کررہا ہے بلکہ سعودی عرب اور امریکا بھی اس پر یمن کی داخلی سیاست میں مداخلت اور خاص طور حوثی اہل تشیع کی حمایت کے الزامات عاید کرتے رہے ہیں۔
گذشتہ سال یمن نے اپنے ساحلی علاقے میں اسلحے سے لدے ایک بحری جہاز کو پکڑنے کی بھی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے ذریعے دھماکا خیز مواد اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل یمن میں لانے کی کوشش کی گئی تھی۔تاہم ایران نے اس اسلحے سے کسی قسم کے تعلق سے انکار کیا تھا۔
-
یمن : عسکریت پسندوں کا حملہ، 20 فوجی ہلاک
فوجی چیک پوسٹ کو صوبہ حضرموت میں نشانہ بنایا گیا
مشرق وسطی -
یمن ڈرون حملہ: دلہن سمیت ہلاک باراتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
امریکا اوباما کی تقریر اور عالمی قوانین کے تحت جائزہ لے، ہیومن رائٹس واچ
بين الاقوامى -
حوثی باغی اور جنوبی گروپ یمن کو وفاق بنانے کے مخالف
جنوبی یمن کی مکمل خودمختاری کا مطالبہ،حوثی وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم پرمشوش
بين الاقوامى -
یمن: قبائلیوں اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 افراد ہلاک
جنوبی صوبہ حضر موت میں القاعدہ جنگجوؤں کے حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت
بين الاقوامى -
شمالی یمن میں حوثیوں اور حاشد قبیلے کے درمیان خونریز لڑائی
کرنل ہاشم الاحمر قاتلانہ حملے میں محفوظ
بين الاقوامى -
اپنے شہری کو امریکا کے حوالے نہیں کر سکتے، یمن
سلفی جماعت کے سیکرٹری جنرل کو امریکا نے مانگا تھا
مشرق وسطی