حماس نہیں، اہل غزہ سے ہمدردی ہے: اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اُنہیں فلسطینی تنظیم حماس سے نہیں بلکہ غزہ کے عوام سے ہمدردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، فلسطین ۔ اسرائیل طویل جنگ بندی کا خواہاں ہے تا کہ غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ اسرائیلیوں کو راکٹ حملوں کے خوف سے نکالا جا سکے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات افریقا۔امریکا سربراہ کانفرنس کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ نیوز کانفرنس میں ایک صحافی نے باراک اوباما سے پوچھا کہ ان کا جنگ سے تباہ حال غزہ کے بارے مین تازہ موقف کیا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ امریکا، حماس اور اسرائیل کے درمیان عبوری فائر بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بند ہو اور جنگ سے تباہ حال کی تعمیر نو کا عمل جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اُنہیں حماس سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ وہ صرف غزہ کے جنگ زدہ عوام ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو اب یہ ادراک کر لینا چاہیے کہ غزہ کی پٹی کو عالمی برادری سے الگ نہیں رکھا جا سکتا۔ غزہ کے عوام کے لیے دوبارہ بہتر زندگی کی شروعات کے لیے دیرپا قیام امن ضروری ہے۔ جب تک امن قائم نہیں ہو گا تب تک غزہ میں تعمیر نو شروع ہو سکتی ہے اور نہ ہی زندگی معمول پرآ سکتی ہے۔
باراک اوباما کا کہنا تھا کہ تباہ حال غزہ کی تعمیر نو اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت دی جائے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے حوالے سے فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جنگ بندی معاہدے مین فلسطین اتھارٹی کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر نے فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے کردار کی بھی تعریف کی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ جنگ کے معاملے میں صدر عباس کا موقف کمزور رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس کو چاہیے کہ وہ صرف غزہ ہی میں نہیں بلکہ غرب اردن کے علاقوں میں بھی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ محمود عباس، اسرائیل سے امن بات چیت اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
-
امریکا کا چکر لگانے والی پُراسرارعورت یا غزہ کا بھوت؟
سیاہ لبادہ اوڑھنے والی بڑھیا کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں
بين الاقوامى -
امریکا: آئرن ڈوم کے استحکام کے لیے 225 ملین ڈالرز مختص
امریکی سینٹ نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم 'آئرن ڈوم' کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ...
بين الاقوامى -
امریکا نے اسرائیل کی عدیم المثال مدد کی ہے: امریکی ترجمان
'جان کیری کو حماس کا حمایتی قرار دینا جارحیت ہے'
بين الاقوامى -
روسی نائب وزیراعظم کا ٹویٹ، اوباما کا کتا، پیوتن کا چیتا
ہماری اقدار اور اتحادی مختلف ہیں، نائب وزیر اعظم روس
بين الاقوامى -
اوباما ایک رات غزہ کے اسپتال میں گذاریں: نارویجن طبیب
امریکی صدر کچھ دیر غزہ آ جائیں تو ان کی آنکھیں کھل جائیں
ایڈیٹر کی پسند -
اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں: صدر اوباما
اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے: مسلم سفیروں سے خطاب
مشرق وسطی