یمن :شمال مشرقی صوبے میں جھڑپیں،15 افراد ہلاک
یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں حوثی باغیوں اور اسلامی جماعت اصلاح کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
قبائلی ذرائع کے مطابق الجوف میں منگل کی رات شیعہ حوثی باغیوں اور اصلاح کے حامی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی اور وہ ایک دوسرے کے خلاف ٹینکوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت نہیں بلکہ اسلامی جماعت اصلاح کے حامیوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔اس جماعت کے اخوان المسلمون سے روابط بتائے جاتے ہیں۔حوثی باغیوں نے شمالی صوبے صعدہ اور سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع صوبہ الجوف کے بیشتر علاقے پر قبضہ کررکھا ہے اور وہ دارالحکومت صنعا کے شمال میں علاقوں میں اپنے کنٹرول کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ یمن میں وفاقی نظام کے نفاذ کے وقت ان کے زیرنگیں زیادہ سے زیادہ علاقے آجائیں۔
شیعہ حوثی باغی 2004ء سے یمن کے شمالی علاقوں میں خودمختاری کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کررہے ہیں۔انھوں نے تب سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے اور ان پر حوثیوں کو سیاسی اور اقتصادی طور پر دیوار سے لگانے کا الزام عاید کیا تھا حالانکہ سابق صدر خود زیدی شیعہ فرقے سے تعلق رکھتے تھے۔
-
القاعدہ نے یمن میں 15 فوجی قتل کر دئیے
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضر الموت میں 15 ...
بين الاقوامى -
یمن: القاعدہ حملے، چار سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی
کارروائیاں صوبہ بیداء میں کی گئیں، جو القاعدہ کا گڑھ ہے
مشرق وسطی -
یمن: القاعدہ کے مشتبہ جنگجوؤں نے ڈاک خانہ لوٹ لیا
مزاحمت پر پولیس اہلکار قتل، 20 لاکھ یمنی ریال لوٹ کر لے گئے
بين الاقوامى -
یمن میں شیعہ باغیوں کا دارلحکومت کے قریبی شہر پر قبضہ
یمن میں حکومت مخالف حوثی شیعہ باغیوں نے منگل کے روز دارلحکومت صنعاء سے پچاس کلومیڑ ...
بين الاقوامى -
یمن : حکومت کے حامی اور باغی قبائل میں شدید لڑائی
درجنوں افراد ہلاک، صدر کا تشدد برداشت نہ کرنے کا اعلان
مشرق وسطی -
یمن: ایک سو باغیوں سمیت 120 ہلاک
اب دونوں طرف فائر بندی ہو گئی ہے: نائب گورنر
مشرق وسطی