سعودی اور فرانسیسی کمانڈوز کی مشترکہ مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈو یونٹوں نے فرانسیسی پہاڑی علاقے الپ میں مشترکہ مشقیں شروع کردی ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی برّی فوج کے کمانڈو ،چھاتا بردار اور خصوصی فورسز کے یونٹ فرانسیسی کمانڈوز کے ساتھ مل کر ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ان مشقوں کو ''شمرخ 1'' کا نام دیا گیا ہے۔

فرانسیسی کمانڈوز کے کمانڈر میجر کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران جسمانی تربیت،ٹھنڈے موسم اور قدرتی ماحول میں خود کو ڈھالنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔سعودی کمانڈوز کے ساتھ تربیت سے فرانسیسی کمانڈوز کو بھی جنگی حربوں کا نیا تجربہ حاصل ہوگا۔

سعودی یونٹوں کے کمانڈر میجر فہد بن ضاحم العتیبی نے بتایا ہے کہ شمرخ1 فرانسیسی فوج کے ساتھ ماضی میں مشترکہ مشقوں ہی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے یونٹ بہت سی مشقوں کے مراحل سے گزر چکے ہیں۔یہاں سے حاصل ہونے والے تجربے کو پہاڑی علاقوں پر کارروائیوں اور نگرانی کے عمل کے دوران بروئے کار لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی فوجیوں کو ماضی میں بھی غیر موافق موسمی حالات اور پہاڑی ماحول میں تربیت دی جاچکی ہے اور وہ مکمل پروفیشنل بن چکے ہیں۔اس لیے اب مخالف موسم ان کے تربیتی عمل کی راہ میں حائل نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں