ترک اداکارہ پر پوپ کی ترجمانی وجہ سے تنقید
ویٹی کن کو نہیں ترک وزارت خارجہ کو خدمات دیں، یلماز
ترکی میں اطالوی زبان بولنے کی مہارت رکھنے والی ساٹھ سالہ اداکارہ کو مسیحی پوپ کے دورہ ترکی میں ترجمان بننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ترک اداکارہ پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ مسیحی مشن سے وابستہ ہے اور اس کی خدمات ویٹی کن نے حاصل کر رکھی تھیں۔
پوپ فرانسس ماہ نومبر میں ترکی کے پہلے دورے پر آئے تھے، جہاں انہوں نے ریاستی عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ بین المذاہب مکالمے کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کی اور ترکی کی مسیحی کمیونٹی سے ملے۔
ترکی یورپ اور ایشیا کے سنگم پر ایک مسلمان ملک ہے، تاہم آئینی طور پر اسے سیکولر ریاست قرار دیا گیا ہے۔ ترکی میں ممسلمانوں کی آبادی 76 ملین سے زائد جبکہ آرتھو ڈاکس مسیحیوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب ہے۔
اداکاراہ سیرا یلماز مذہبی اعتبار سے ایک مسیحی خاتون ہے۔ اپنے لیے اس پریشان کن صورت حال کے بعد اپنا موقف بیان کرتے ہوئے یلماز نے کہا ہے کہ پوپ کی تقریر کا ترجمہ کرنے کے لیے ترک وزارت خارجہ نے اس کی خدمات حاصل کی تھیں۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی یلماز کو اطالوی زبان شناسی کی مہارت کی وجہ سے اکثر اسے اطالوی وفود کی آمد کے موقع پر ترجمان بننے کے لیے کہا جاتا رہا ہے۔ موجودہ پوپ کے پیشرو پوپ یبنی ڈکٹ ترکی کے دورے پر آئے تو بھی اس اداکارہ نے ہی ان کی ترجمانی کی تھی۔
-
داعش کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال جائز ہے: پوپ
مسلمان داعش کے خلاف بہادری سے آواز اٹھائیں: پوپ کا مطالبہ
بين الاقوامى -
مصر سے ترکی کا سفر سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
اقدام کا مقصد دہشت گردوں کی بھرتی روکنا ہے: ترجمان وزارت داخلہ
بين الاقوامى -
القاعدہ لیبیا کا سربراہ ترکی سے گرفتار ہو کر امریکا منتقل
اڑتالیس سالہ عبدالباسط کے خلاف امریکی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ
مشرق وسطی