روسی صدر کی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر پوتین نے شامی صدر بشارالاسد کے دورۂ ماسکو کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو فون کیا ہے اور ان سے خطے کی صورت حال کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفتوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

بشارالاسد کا شام میں سنہ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا اور انھوں نے صدر پوتین سے دوطرفہ تعلقات اور داعش اور دوسرے باغی گروپوں کے خلاف جاری جنگ ،خاص طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں