پیرس حملوں کے بعد اولاند کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگی
فرانس میں وسط نومبر کو دہشت گردی کے واقعات کے بعد صدر فرانسو اولاند کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے کے مطابق صدر اولاند کی مقبولیت 22 فی صد سے بڑھ کر 50 فی صد تک جا پہنچی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر کی مقبولیت کے حوالے سے تازہ سروے "ایفوب ویڈیو سیل" نامی ایک تنظیم کی جانب سے فرانسیسی جریدے"باری ماچ" اور "سود ریڈی" پر کرایا گیا۔ دونوں مقامات پر ہونے والے رائے عامہ کے جائزے کے مجموعی نتائج جاری کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ 13 نومبر کو ہونے والے حملوں کے بعد صدر اولاند کی عوامی مقبولیت 22 سے بڑھ کر 50 فی صد تک جا پہنچی ہے۔
سنہ 2012ء کے بعد صدر اولاند کی عوامی مقبولیت کی یہ سب سے بہترین پوزیشن ہے۔ پچھلے سال ملک میں بیروزگاری کے اٹھنے والے طوفان نے صدر اولاند کی مقبولیت بری طرح متاثر کی تھی مگر رواں سال مارچ میں حکومت کی جانب سے بے روزگاری کے خاتمے کے اٹھائے گئے بعض اقدامات کے بعد صدر اولاند کی مقبولیت 21 فی صد ہو گئی تھی۔
-
فرانسیسی صدر کی جاسوسی پر امریکی سفیر کی طلبی
فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیئس نے امریکا کی جانب سے صدر فرانسو اولاند اور ان کے ...
بين الاقوامى -
فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کی شامی صدر سے ملاقات پر نیا تنازع
شار الاسد ’قصاب‘ ہے، سیاست دانوں کی ملاقات اخلاقی غلطی ہے: فرانس
مشرق وسطی -
فرانسیسی صدر کی تصویر سیاسی حلقوں میں مذاق بن گئی
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اطالوی رہنما سلویو برلسکونی کی طرح عالمی دوروں کے دوران ...
بين الاقوامى