مسجد الحرام میں رش کی کمی کے لئے جدید ترین نظام نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سیکیورٹی معاملات کی بہتری کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سیکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کا کہنا ہے کہ جدید ترین'راصد' سسٹم ام القراء یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کروایا گیا ہے۔

کرنل بدر نے مزید بتایا کہ یہ نظام حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے لئے کام کرنے والی سپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں رش کم کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے حل اور الیکٹرانک سیکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔

اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔

اس نظام کو حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔

ام القراء یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ 'راصد سسٹم 'مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size