مصری فوج کے حملے میں جزیرہ سینا میں تین دہشت گرد ہلاک
مصر کی سیکیورٹی فورسز نے جزیرہ سیناء کے شمالی علاقے رفح میں ایک مکان میں چھپے انصار بیت المقدس کے دہشت گردوں پر اپاچی ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونےوالوں میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔
مقامی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ فوج کو خفیہ ذرائع سے جنوبی رفح میں ایک گھر میں تین دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے اور گھر کے باہر کھڑی کار پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سلامہ ابو دان نامی شدت پسند کمانڈر سمیت تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ابو دان مصری فوج کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پہلے ہی مطلوب تھا۔
-
مصر: پولیس پر دہشت گردانہ حملے کی ویڈیو جاری
پراسیکیوٹر جنرل نے فوٹیج کی تحقیقات شروع کردیں
بين الاقوامى -
مصر: مسلح حملہ، 8 پولیس اہل کار ہلاک
مصر میں وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کے روز دارالحکومت قاہرہ ...
مشرق وسطی -
مصر میں اغوا سعودی کاروباری شخصیت بازیاب
مصر میں ایک ہفتہ قبل اغوا کیے گئے سعودی کاروباری حسن علی السند کو مصری سکیورٹی ...
مشرق وسطی