’ایران بدستور بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل‘
انسداد منی لانڈرنگ گروپ نے تہران کوخطرناک ملک قرار دیا
منی لانڈرنگ کی عالمی سطح پر روک تھام کے لیے سرگرم ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے معاہدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود تہران سرکار اب بھی دہشت گردوں کی معاونت اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہے جس کے باعث ایران کو ابھی تک بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل رکھا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق انسداد بدعنوانی عالمی گروپ کے پیرس میں قائم صدر دفتر سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی گروپ کی جانب سے گذشتہ 12 مہینوں میں بعض قانونی کارروائیوں کو منسوخ کیاہے مگر اس کے باوجود ایران کا شمار انتہائی خطرناک ممالک میں ہوتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ گروپ تہران کی جانب سے ریاستی سطح پر کالے دھن کو سفید کرنے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی کارروائیوں کو مانیٹر کررہا ہے۔
گروپ نے عالمی مالیاتی اداروں، تنظیموں، کمپنیوں اورشخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ لین دین میں نہایت احتیاط سے کام لیں اور کسی قسم کی تجارتی سرگرمی میں ایران کو شامل کرنے سے قبل تہران کی خلاف قانون کارروائیوں کی جانچ پڑتال کریں۔
خیال رہے کہ عالمی انسداد منی لانڈرنگ گروپ میں کی خلاف قانون کارروائیوں کی جانچ پڑتال کریں۔
خیال رہے کہ عالمی انسداد منی لانڈرنگ گروپ میں 37 ممالک شامل ہیں۔
-
ایران پر دہشت گردی کی سپورٹ کے الزامات نئی پابندیوں کا پیش خیمہ
عالمی برادری کی جانب سے ایران پر دہشت گردی کی سپورٹ کے بڑھتے ہوئے الزامات ، اس پر ...
مشرق وسطی -
ایران شام کی ساحلی پٹی میں اپنا اثرونفوذ کیسے پھیلا رہا ہے؟
شام کے اندرونی معاملات میں مبینہ دخل اندازی سے لے کر شام کی سرزمین کو اپنے مذموم ...
مشرق وسطی -
ایران کے ساتھ "بوئنگ" کی ڈیل قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار
امریکی کانگریس میں ایران کو طیاروں کی فروخت کے معاہدوں کی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ...
بين الاقوامى