اتحادی فوج کے حملے میں نجران میں 64 حوثی باغی ہلاک
حوثیوں نے علی صالح کے 11 وفاداروں کے سرقلم کردیے
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے فوجی آپریشن میں شامل عرب اتحادی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحدی شہر نجران میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں پر بمباری کرکے کم سے کم 64 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے جمعرات کو نجران کے ساحلی علاقے میں ایک کمین گاہ پرحملہ کرکے سعودی عرب پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کی طرف سے باغیوں کی کمین گاہ کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد آپریشن میں توپخانے اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔آپریشن میں 64 باغیوں کو ہلاک کرنے کے بعد متعدد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے جب کہ کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ادھرایک دوسری پیش رفت میں حوثی باغیوں نے مںحرف صدر علی صالح کےوفادار ری پبلیکن گارڈز کے 11 عناصر کو دھوکہ دہی کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حوثیوں کا کہنا ہے کہ نجران کے قریب ہونے والی اتحادی فوج کی کارروائی کو روکنے میں ناکامی پر سابق صدر کے وفاداروں کو قتل کیا گیا ہے۔
-
یمن : صنعاء میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر اتحادی بم باری
عرب فوجی اتحاد کے طیاروں نے یمن میں نہم کے علاقے میں حوثی ملیشیاؤں کے ایک لیڈر کے ...
مشرق وسطی -
یمن: سرکاری فوج اور مزاحمت کاروں کی نہم میں پیش قدمی
یمن میں عوامی مزاحمت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج اور مزاحمت کار نہم کے ...
مشرق وسطی -
یمن: تازہ لڑائی میں حوثی لیڈر سمیت 100 باغی ہلاک
یمن میں جاری تازہ لڑائی کے دوران زمین اور فضائی حملوں میں کم سے کم ایک سو باغی ...
بين الاقوامى