یمن: اتحادی فوج کے فضائی حملے میں میزائل فیکٹری تباہ
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے کل منگل کو دارالحکومت صنعاء میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی ایک میزائل فیکٹری پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فیکٹری مکمل طور پر تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باورد تلف کردیا گیا ہے۔
دو روز قبل سعودی عرب کی سرحد کے قریب ایک غار میں میٹنگ میں مصروف باغیوں پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
یمن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے حوثی عسکریت پسندوں میں جنگجو کمانڈر ابو عبدلکریم الخذیفی، فیلڈ کمانڈر ریاض الغیلی، علی صالح کے ماتحت ری پبلیکن گارڈ کے چھ سینیر فوجی، خولان الطیال کے مقامی فوجی کمانڈر اور صعدہ میں بیلسٹک میزائل یونٹ کے سربراہ محمد الباشق شامل ہیں۔
-
قطر نے یمن میں اپنے 3 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کی غرض سے سعودی عرب کی قیادت میں 'بحالی امید ...
مشرق وسطی -
یمن : حوثی باغیوں کی بچھائی بارودی سرنگوں سے شہریوں کی ہلاکتیں
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ ( ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں ...
بين الاقوامى -
یمن: باغیوں کے حملوں میں چھ ماہ میں 1146 شہری ہلاک
یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران ...
بين الاقوامى