ایرانی کابینہ میں ردوبدل ،تین وزراء بدعنوانیوں پر برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے صدر حسن روحانی نے بدعنوانیوں کے الزامات میں تین وزراء کی برطرفی کے بعد تین نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔

ایرانی صدر نے رضا سلطانی کو ثقافت اور اسلامی رہ نمائی ،فخرالدین احمدی اشتیانی کو وزیر تعلیم اور مسعود سلطانی کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔

یہ تینوں وزیر بالترتیب علی جنتی ،علی اصغر فانی اور محمود گودرزی کی جگہ لیں گے۔ان تینوں نے اپنے استعفے پیش کردیے تھے۔کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے سابق وزیر محمود گودرزی کو مالیاتی بدعنوانیوں کے اسکینڈلز منظرعام پر آنے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی وزارت کے متعدد سینیر عہدے داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم علی اصغر فانی کو بھی اساتذہ کے فنڈ میں خرد برد کے الزامات کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔سابق وزیر ثقافت علی جنتی سخت گیر عالم احمد جنتی کے بیٹے ہیں۔انھیں گذشتہ ماہ قم شہر میں ایک مخلوط کنسرٹ کے انعقاد کی پاداش میں مذہبی حکام کے دباؤ پر برطرف کیا گیا تھا۔اس کنسرٹ میں شریک مردوں اور عورتوں نے اکٹھے رقص کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں