وہائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے قبل.. اوباما کا اہلیہ کے لیے پیار
امریکی صدر باراک اوباما نے وہائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے تین روز قبل اپنی اہلیہ میشیل اوباما کی 53 ویں سال گرہ منائی۔
اوباما نے امریکی خاتون اول کے ساتھ ایک رومانوی تصویر کے جاری ہونے کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ " جنوب سے آنے والی اس لڑکی کے نام جس نے اُس کردار کو خاص بنا کر ادا کیا جس کا اس سے مطالبہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔ جنم دن مبارک ہو.. میشیل.. مجھے تم سے پیار ہے"۔
اس ٹوئیٹ کو 8 لاکھ سے زیادہ "لائکس" ملے جب کہ تقریبا 2.75 لاکھ مرتبہ ری ٹوئیٹ کیا گیا۔
میشیل اوباما 17 جنوری 1964 کو پیدا ہوئیں اور 1992 میں ان کی باراک اوباما سے شادی ہوئی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام ماليا اور ساشا ہیں۔
واضح رہے کہ میشیل اوباما امریکا کی پہلی افریقی نژاد خاتون اول شمار کی جاتی ہیں۔
-
اوباما کا ایران کو 130 ٹن یورینیم کا خفیہ تحفہ!
امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر باراک اوباما نے سبکدوشی سے قبل ایران کو ...
بين الاقوامى -
اوباما کی طرح ہم امریکی سفارت کار نہیں نکالیں گے: پوتن
پوتن سمجھ دار ہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے: ٹرمپ
بين الاقوامى -
حلب میں بربریت کے ذمہ دار ایران، روس اور بشار الاسد ہیں: اوباما
محصورین کے انخلاء کے لیے غیر جانب دارمبصرین کی تعیناتی کا مطالبہ
بين الاقوامى