فلپائن کے تفریحی مقام پر فائرنگ اور دھماکے، 34 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلپائن کے دارالحکومت مینلا کے جنوب میں واقع ایک تفریحی علاقے کے ایک کیسینو میں ایک مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلپائنی حکام نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدگان میں بڑی تعداد ان افراد کی ہے جن کی ہلاکت کیسینو میں آگ لگنے کے بعد سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ہوئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص نے فائرنگ اور ہوٹل کو آگ لگانے کے بعد خود کو بھی ایک کمرے میں بند کر لیا اور پٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈاکہ زنی کا لگتا ہے اور اس میں دہشت گردی کا کوئی عنصر بظاہر نظر نہیں آرہا ہے۔

مسلح پولیس کے دستے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ ہوٹل نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ہوٹل بند ہے اور ہم اپنے مہمانوں اور کارکنوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے قومی پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں