قطری بحران سے داعش کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع سے داعش اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ متاثر نہیں ہوگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی سینٹ میں مسلح افواج کمیٹی میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم قطر اور دوسرے خلیجی ممالک کے درمیان بحران کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں مگر ہمیں تمام فریقین کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔ تمام فریقین نے ہمیں اطمینان دلایا ہے کہ ہم قطر کے ساتھ آزادانہ روابط رکھ سکتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے جب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر کے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا تو امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ نے کہا تھا کہ قطر بحران سے امریکی فوجی آپریشنز متاثر نہیں ہوں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ خلیجی بحران کے باعث آپریشن پلاننگ کی کارکردگی پر دور روس اثرات ضرور مرتب ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں