یمنی فوج کا الجوف اور عمران کے درمیان واقع جبل حام کی چوٹی پر کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی فوج نے دو صوبوں الجوف اور عمران کے درمیان واقع جبل حام کی چوٹی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس علاقے میں چھٹے ملٹری ریجن سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی حوثی ملیشیا سے جھڑپیں جاری ہیں۔

حوثی ملیشیا کے جنگجو دونوں صوبوں کے درمیان حد فاصل اس پہاڑ کے زیریں حصے میں محصور ہو کررہ گئے ہیں اور قومی فوج کے اس پہاڑ کی چوٹی پر کنٹرول کے بعد حوثیوں کے پاؤں اکھڑچکے ہیں اور وہ پسپا ہو رہے ہیں۔

یمنی فوج کی ایک سو بائیسویں بریگیڈ کے کمانڈر نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ اب حوثی باغی اپنے زخمی عناصر کو از خود ہی ہلاک کررہے ہیں تاکہ ان کی دیکھ بھال نہ کرنا پڑے۔

الجوف کی اس لڑائی کو پہاڑی چوٹیوں اور اہم جگہوں پر کنٹرول کی لڑائی قرار دیا جارہا ہے اور اگر ان پر یمنی فوج کا قبضہ ہوجاتا ہے تو پھر اس کے لیے شمالی صوبوں کی جانب پیش قدمی کرناآسان ہوجائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں