'دوحہ سے دہشت گرد گروپوں کی امداد کو روکنا ٹرمپ کے لئے سرفہرست'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر بحران کے معاملے میں دوحہ کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی مالی امداد کو روکنے کو ترجیح دی ہے۔

بدھ کے روز امریکی خارجہ امور کمیٹی کی ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے امریکی خاتون سفیر کا کہنا تھا کہ "اس بحران کے نتیجے میں ایک بہترین موقع پیدا ہوا ہے کہ دوحہ پر دبائو ڈال کر 'ایسے' گروپوں کی حمایت ختم کی جائے اور دوحہ کو مطلع کیا جائے کہ وہ ان گروپوں کی مالی امداد ختم کردے جن کو امریکا خطے میں سرگرم نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر میں امریکی فوجی اڈہ موجود ہے مگر صدر ٹرمپ اس وقت تمام تر توجہ داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مرکوز کر رکھی ہے۔

اخوان المسلمون کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ "امریکی انتظامیہ سے اخوان المسلمون کے مشرق وسطیٰ میں کردار کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔ میرے ذاتی خیال میں وہ جماعت خطے میں حل کی بجائے مسائل کا سبب بنتی ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں