سعودی شاہ سلمان سے ریکس ٹیلرسن کا دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بدھ کے روز جدہ میں ملاقات کی ہے اور ان سے قطر بحران اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جدہ ہی میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔وہ ان سے ان چاروں ممالک کے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ریکس ٹیلرسن اس خلیجی تنازع کو طے کرانے کے لیے خطے کے ملکوں کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے سوموار کو امیر کویت اور منگل کو قطری وزیر خارجہ سے بحران کے حل کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔

مذکورہ چاروں ممالک نے قطر پر خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزامات عاید کیے ہیں۔ وہ قطر پر عرب ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت اور خطے کی سلامتی اورامن کو خطرات سے دوچار کرنے کے بھی الزامات عاید کررہے ہیں جبکہ قطر ان الزامات کی صحت سے انکار کرتا چلا آرہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں