ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین مصری ٹی وی چینل بند
مصر میں ذرائع ابلاغ کی نگران میڈیا ریگولیٹر سپریم کونسل نے پیشہ وارانہ امور کی خلاف ورزی اور میڈیا کے سرکاری ضابطہ اخلاق کے خلاف نشریات پیش کرنے پر غیر معینہ مدت کے لیے تین ٹی وی چینلوں کو نشریات پیش کرنے سے روک دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریگولیرٹی کونسل کے زیرانتظام قائم شکایات سیل نے پیشہ وارانہ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد ٹی وی میزبانوں سے تحقیقات بھی شروع کی ہیں۔
جمعرات کے روز شکایات سیل کے اجلاس کے دوران کونسل کو سفارش کی گئی کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت پر ’ایل ٹی وی‘ ’العاصمہ‘ اور ’النھار‘ ٹی وی چینلوں کو نشریات سے روک دے۔ تمام ٹی وی چینلوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ جب تک ان کی نشریات بند رہیں گی وہ نشریات کی بندش کا تحریری نوٹس چلائیں گے۔ ان تینوں ٹی وی چینلوں کے خلاف سامنے آنے والی شکایات پر آئندہ بدھ کو دوبارہ غور کیا جائے گا۔
سپریم میڈیا ریگولیٹری کونسل نے شکایات سیل کی سفارشات پرعمل درآمد کرتے ہوئے مذکورہ تینوں ٹی وی چینلوں کو نشریات سے روک دیا ہے۔
تینوں ٹی وی چینلوں کی بندش کے ساتھ ساتھ پروگرام پیش کاروں ایل ٹی وی کے محمد الغیطی،’العاصمہ‘ کے پروگرام انفراد کے میزبان سعید حساسین اور النھار ٹی وی کی خاتون میزبان ریھام سعید کے خلاف آنے والی شکایات کی تحقیقات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ان پر پیشہ وارانہ امور کی خلاف ورزی اور میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے خلاف مواد پیش کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین جمال شوقی نے ایک بیان میں بتایا کہ تینوں ٹی وی چینلوں سے وابستہ متعدد صحافیوں کے خلاف ملنے والی شکایات کے بعد انہیں بند کیا جا رہا ہے۔
جمال شوقی کا کہنا ہے کہ ایل ٹی وی کے خلاف حال ہی میں ایک شکایت آئی تھی کہ اس کی ایک خاتون میزبان نے لائیو پروگرام منشیات کے استعمال کا طریقہ بتانے کی متنازع کوشش کی تھی جس اسے پروگرام کی میزبانی سے روک دیا گیا تھا۔
-
مصر : قومی کونسل برائے انسداد دہشت گردی کےقیام کے لیے صدارتی فرمان جاری
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں قومی کونسل برائے انسداد دہشت گردی کے قیام ...
مشرق وسطی -
مصر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گا: السیسی
اسکندریہ کے نزدیک واقع شہر الحمام میں مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کے سب سے بڑے فوجی اڈے ...
مشرق وسطی -
مصر: ھجوم نے خاتون کو تشدد کے بعد کھمبے سے باندھ دیا
نہتی خاتون پر تشدد کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار
بين الاقوامى