مصری صدر السیسی کی ماکروں سے دہشت گردی مخالف جنگ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانو ایل ماکروں سے ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مصری صدر منگل کو تین روزہ دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں صدور کی ملاقات کے بعد تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔فرانس مشرقِ وسطیٰ کے شورش زدہ خطے میں استحکام لانے کے لیے مصر کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔

تاہم مصر کو خود اپنے شمالی علاقے جزیرہ نما سیناء میں داعش سے وابستہ ایک مقامی گروپ کی مسلح شورش کا سامنا ہے اور اس کے جنگجو آئے دن سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ ان جنگجوؤں کے خلاف مصری سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گذشتہ چار سال کے دوران میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر نے 2015ء کے بعد فرانس کے ساتھ متعدد دفاعی سودے کیے ہیں۔ان میں فرانسیسی ساختہ دو مسٹرال ہیلی کاپٹروں اور چوبیس فرانسیسی رافال لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کی خرید کےسمجھوتے شامل ہیں۔ توقع ہے کہ مصری صدر کے اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے مزید سمجھوتے طے پائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں