یونان: کالعدم ترک گروپ سے وابستہ 9 مشتبہ افراد گرفتار ، دھماکا خیز مواد برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں میں بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات ، مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے ہیں اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک کالعدم گروپ سے وابستہ نو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یونانی پولیس کے مطابق ایتھنز کے وسطی علاقے میں تین مختلف مقامات پر منگل کی صبح چھاپا مار کارروائیوں کے دوران میں آٹھ مردوں اورایک عورت کو پکڑا گیا ہے۔یہ سب ترک شہری ہیں ہے اور ان سے اب پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مشتبہ افراد سے پکڑا گیا مواد عام مارکیٹ میں دستیاب ہے اور اس کو دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان سے ڈیجیٹل مواد اور سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

قبل ازیں پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ان مشتبہ افراد سے بائیں بازو کے جنگجو گروپ انقلابی عوامی حریت جماعت ( ڈی ایچ کے پی / سی) سے مبینہ تعلق کے الزام میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔اس کالعدم گروپ پر 1990ء کے بعد ترکی میں خود کش بم دھماکوں اور حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یورپی یونین ، ترکی اور امریکا نے اس کو دہشت گرد قرار دے ر کھا ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن دسمبر میں یونان کا دورہ کرنے والے ہیں۔البتہ ان کے دورے کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔گذشتہ پچاس سال سے زیادہ عرصے کے بعد کسی ترک صدر کا یونان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں