شہزادہ ہیری ریڈیو پروگرام کے میزبان ، اوباما کا انٹرویو بھی کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری ان دونوں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے ریڈیو 4 پر ایک نیوز پروگرام کا میزبان بننے کے تجربے میں مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں ہیری نے متعدد شخصیات سے انٹرویو کیے ہیں۔ ان میں خاص طور پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انٹرویو بھی شامل ہے جو بدھ کے روز ریڈیو 4 پر نشر کیا گیا۔

اس انٹرویو کے لیے ہیری نے بعض موضوعات کا چُناؤ کیا تھا اور بات چیت میں ذہنی صحت اور فوج پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی۔

اس انٹرویو میں جو پہلے سے ریکارڈ شدہ تھا اوباما نے ہیری کو بتایا کہ انہوں نے جب آخری مرتبہ وہائٹ ہاؤس کوچ کیا تو وہ خود کو نفسیاتی طور پر بہت پُرسکون محسوس کر رہے تھے باوجود یہ کہ بہت سے امور اور ذمّے داریاں پوری نہیں ہو سکی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں