جواد ظریف نے ’سام سنگ‘ کمپنی کے بائیکاٹ کی دھمکی کیوں دی؟
کورین کمپنی کا ایرانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ فون تحفے میں دینے سے انکار
ایرانی وزیرخارجہ محمود جواد ظریف نے جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ’سام سانگ‘ کو دھمکی دی ہے کہ اگر کمپنی کی طرف سے ایرانی کھلاڑیوں کو تحفے میں ’نوٹ 8‘ فون سیٹ نہ دیے گئے تو اس کے وہ اپنے زیر استعمال سام سنگ سیٹ واپس دے کردیں گے اورکسی دوسری کمپنی کا موبائل خرید لیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے کورین کمپنی پر یہ غصہ اس لیے کیا ہے کہ کیونکہ حال ہی میں کمپنی نے جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک گیموں کے موقع پر حصہ لینے والے ایران اور شمالی کوریا کے سوا دیگر تمام ملکوں کے کھلاڑیوں میں اپنے اسمارٹ فون’نو ٹ 8‘ مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ویب سائیٹ ’گیزموڈو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران سام سنگ اور ایران کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب کورین کمپنی نے ایرانی کھلاڑیوں میں مفت فون تقسیم کرنے سے انکار کیا۔
اس پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف جو سام سنگ کا موبائل فون استعمال کرتے ہیں نے دھمکی دی کہ اگر ’سام سنگ‘ نے اپنے امتیازی فیصلے پر نظر ثانی کے ساتھ ایرانی قوم سے معافی نہ مانگی تو وہ کسی دوسری کمپنی کا موبائل فون استعمال کرنا شروع کردیں گے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سام سنگ کمپنی کی طرف سے ایرانی کھلاڑیوں میں موبائل سیٹ تقسیم نہ کرنے کے اعلان پر تہران وزارت خارجہ نے اپنے ہاں متعین جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کرکے ان سے اس پر احتجاج بھی کیا ہے۔ جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک کھیلوں کا آغاز کل جمعہ کے روز ہوا ہے اور یہ مقابلے 25 فروری تک جاری رہیں گے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے’ارنا‘ کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے سام سانگ کی جانب سے ایرانی کھلاڑیوں کو تحائف سے مستثنیٰ قرار دینے کے اعلان کے رد عمل میں کمپنی اور جنوبی کوریا کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں کو تحائف سے مستثنیٰ قرار دینا کمپنی کی طرف سے امتیاز برتنے کی کوشش ہے۔ اس فیصلے کے بعد سام سانگ کی ایران میں مصنوعات کی خریداری پر اثر پڑ سکتا ہے۔
ادھر امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سام سانگ نے ایران اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کو ’نوٹ 8‘ موبائل تحفے میں دینے سے اس لیے انکار کیا ہے کیونکہ کمپنی کو خدشہ ہے کہ ایرانی ان موبائلوں کی مدد سے فوجی نوعیت کی ایپلیکیشنز ڈاؤنڈ لوڈ کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ ایرانی کھلاڑیوں میں یہ موبائل تقسیم نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے۔
ایران وزیرخارجہ نے اپنے ہاتھ میں اٹھائے ’نوٹ 8‘ سیٹ کے ساتھ یہ بیان دیا کہ جنوبی کوریا کی موبائل فون ساز کمپنی کا طرز عمل کھیلوں کے اصولوں کے منافی اور غیر اخلاقی ہے۔
-
سام سنگ کے اسمارٹ فون میں کس ٹکنالوجی کو ختم کر دیا جائے گا ؟
ٹکنالوجی کی دنیا میں ایک معروف ترین کمپنی سام سنگ نے مستقبل میں اپنے اسمارٹ فون ...
بين الاقوامى -
سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کی وجوہات کا اعلان
سام سنگ کمپنی نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں ...
بين الاقوامى -
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے سربراہ کی گرفتاری کی کوششیں
جنوبی کوریا میں استغاثہ کے خصوصی دفتر نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ملک میں سب سے بڑے ...
بين الاقوامى