تیونس : قطری افسر کے اعتماد شکنی میں ملوث ہونے کا انکشاف
تیونس میں ایک بار پھر دوحہ کے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ تیونسی رکن پارلیمنٹ مروان فلفال نے چند روز قبل تیونس کے مرکزی بینک کی مالیاتی تجزیہ کمیٹی کے ایک خط کا انکشاف کیا تھا۔ مذکورہ خط میں اس امر کے حوالے سے قوی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عسکری اہل کاروں اور شہریوں نے قطر کے ایک افسر کے بینک اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھایا ہے۔
کمیٹی نے تیونسی پارلیمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا کہ عسکری اہل کاروں اور شہریوں کی جانب سے کام میں لائی جانے والی یہ بڑی رقم قطر کی مسلح افواج کے نام پر بنائے گئے بینک اکاؤنٹ سے نکالی گئی تھی۔ یہ اکاؤنٹ تیونس میں قطری سفارت خانے کا ذیلی اکاؤنٹ تھا۔
واضح رہے کہ تیونس میں بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بارہا یہ مطالبہ سامنے آتا رہا ہے کہ قطری مالی رقوم سے فائدہ اٹھاںے والوں کے نام ظاہر کیے جائیں۔ تاہم تیونس کے مرکزی بینک کے برطرف گورنر کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ اس مواد کو نشر نہ کیا جائے۔ اس موقف سے ظاہر ہوا کہ حکومت میں شامل فریق اس بات کے خواہش مند ہیں کہ اس معاملے میں قطر کے ملوث ہونے کا انکشاف نہ ہو۔
مبصرین کے نزدیک اب اس معاملے کے وسیع پیمانے پر منظر عام پر آنے کا امکان ہے جس کے مطابق یہ قوی شبہ ہے کہ قطری افسر بعض تیونسی فریقوں کی مالی ذمّے داریوں کو خریدنے میں ملوث ہے۔
یاد رہے کہ قطری افسر کی جانب سے مشتبہ بینک ٹرانسفر کی کارروائیوں کا تعلق 2014ء سے ہے۔
اگرچہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہوئے 4 برس گزر چکے ہیں تاہم اس میں ملوث فریقوں کے بارے میں ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
-
تیونس : رقص کرنے والے باقلا فروش کا چرچا
تیونس میں ان دنوں سڑک پر فُول (باقلا جو عربوں میں بہت مقبول ہے) فروخت کرنے والے ...
بين الاقوامى -
جامعہ الازھر کی تیونس کو مسلمان ممالک کی فہرست سے نکالنے کی تردید
مصر کی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی ...
مشرق وسطی -
تیونس رواں سال بُک فاؤنڈیشن کے کتاب میلے میں شرکت کرے گا
جمہوریہ تیونس اور پاکستان نے علم وادب، فن وثقافت، آرکیالوجی ،منتخب کتب کے تراجم ...
پاكستان