ترکی: امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 13 داعشی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی میں سرکاری خبر رساں ایجنسی اناضول کے مطابق جنوبی شہر آذانا میں پولیس نے داعش تنظیم سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان افراد نے شہر میں امریکی قونصل خانے سمیت کئی عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

اناضول کا کہنا ہے کہ پولیس نے بدھ کے روز مذکورہ مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپوں کے دوران انہیں حراست میں لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 12 افراد شامی شہری ہیں۔

چھاپوں کا یہ سلسلہ ساحلی شہر سامسن میں پولیس کے ہاتھوں 4 عراقی داعشیوں کی گرفتاری کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ مذکورہ عراقیوں کو دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے خلاف ممکنہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ اس سازش کے اندیشے کے تحت امریکی سفارت خانہ پیر کے روز عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ترکی کو 2015ء اور 2016ء میں داعش تنظیم یا کرد باغیوں کی جانب سے خون ریز حملوں کا سامنا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں