ایران یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے: واشنگٹن میں سعودی سفیر
واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے۔
پیر کے روز امریکی ٹی وی چینل "سی این این" کو دیے گئے اںٹرویو کے دوران خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خطّے کے امن کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تہران کا مسئلہ اس کا برتاؤ اور توسیع پسندی کی خواہش ہے۔
یمن کے حوالے سے شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ یمن میں باغی حوثی ملیشیا کو ایران کی سپورٹ حاصل ہے جو دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کو سپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور انسانی بنیادوں پر اس کی کارروائیوں میں یمن کے تمام تر علاقے شامل ہیں۔
-
سفیر پر سبّ و شتم: واشنگٹن کا محمود عباس کو امن یا نفرت میں کسی ایک کے انتخاب کا مطالبہ
فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل میں امریکی سفیر کو سبّ و شتم کا نشانہ ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان الریاض سے سرکاری دورے پر امریکا روانہ
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سوموار کے روز دارالحکومت ...
بين الاقوامى -
سیاہ برقع لازم نہیں ،مگر خواتین کے لیے ’’ شائستہ لباس ‘‘ہے: شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سے ...
بين الاقوامى