سعودی عرب :ایران سے دہشت گردی کے تربیت یافتہ چار مجرموں کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک خصوصی فوجداری عدالت نے چار افراد کو ایران میں عسکری تربیت کے بعد دہشت گردی کا سیل تشکیل دینے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

چار افراد پر مشتمل اس گروپ نے ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کیمپوں میں ہتھیار چلانے ، دھماکا خیز مواد کے استعمال ، گلیوں اور بازاروں میں لڑائی اور سکیورٹی ایجنسیوں سے چھپنے کی تربیت حاصل کی تھی۔

ایک سیاحتی دفتر نے انھیں بھرتی کیا تھا اور اسی نے ان کے ایران آنے جانے کا بندوبست کیا تھا۔انھوں نے وہاں ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کرنے اور فوجی مشقوں کے بعد سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سیل تشکیل دیا تھا۔اس کا مقصد سعودی مملکت کے اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچانا تھا۔

چاروں مجرموں کو دھماکا خیز مواد کی تیاری اور سعودی عرب میں بم دھماکے کرنے کی بھی تربیت دی گئی تھی۔اس گروپ نے مملکت میں بعض شخصیات کو قتل کرنے کی بھی سازش تیار کی تھی۔

عدالت نے ان کا سفری انتظام کرنے والے سیاحتی دفتر کو بند اور اس کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں