امریکی دباؤ، جاپانی وزیراعظم کا رواں ماہ مجوزہ دورہ ایران منسوخ
جاپان کے وزیراعظم کا رواں ماہ کے دوران مجوزہ دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔
جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شینزو آبے وسط جولائی کو تہران کے دورے پر جانے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے مذاکرات کرنے والے تھے مگر امریکا اور جاپان کے درمیان ایران پر تیل کا دباؤ ڈالنے کے معاہدے کےبعد وزیراعظم آبے نے دورہ تہران منسوخ کردیا۔
خیال رہے کہ سنہ 1978ء کے بعد کسی جاپانی وزیراعظم نے ایران کا کوئی دورہ نہیں کیا ہے۔ شینزو آبے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں جو ایران کے دورے کی خواہش رکھتے ہیں مگر ان کا حالیہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے ایران کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو تنہا کرنے، اس کی تیل کی برآمدات محدود کرنے اور ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
امریکا نے اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران چار نومبر 2018ء تک ایران سے تیل کی خریداری مکمل طورپر بند کردیں۔
جاپان ایران کے خام تیل کا ایک بڑا گاہک ہے۔ اگر ٹوکیو کی طرف سے ایرانی تیل کی خرید کم ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں تہران کا معاشی بحران اور تیل کی برآمدات مزید متاثر ہوسکتی ہیں۔
-
ایران کا سیاسی نظام نہیں بلکہ اس کا رویہ بدلنا چاہتے ہیں:واشنگٹن
پچاس کاروباری کمپنیوں نے ایران سے لین دین محدود کردیا
بين الاقوامى -
ایران کے برسنے والے بادلوں کو اسرائیل چوری کر رہا ہے: ایرانی کمانڈر کا الزام
ایران کے شہری دفاع کے سربراہ غلام رضا جلالی نے اسرائیل اور ایک اور دوسرے ملک پر ...
مشرق وسطی -
ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکا پابندیاں عاید کر دے گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے کاروبار کرنے والی ...
بين الاقوامى