ایتھوپیا کے وزیراعظم کے قتل کی سازش، پانچ ملزمان پر فرد جرم عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افریقی ملک ایتھوپیا کے پراسیکیوٹر جنرل نے جمعہ کے روز وزیراعظم آبی احمد پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث پانچ ملزمان پر فرد جرم عاید کی۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رواں سال جون میں اصلاح پسند لیڈر آبی احمد کو دارالحکومت میں ایک ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں قتل کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پر حملہ ایتھوپیا کے سب سے بڑے گروپ ’اورومو‘ کی طرف سے کرایا گیا۔ پانچوں ملزمان پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ ان کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم ’اورومو‘ نسل کے لوگوں میں مقبول نہیں۔ اس گروپ پر پابندی عاید ہے۔

خیال رہے کہ ’آبی احمد‘ ایتھوپیا کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ’اورومو‘ نسلی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا تھا مگر انہیں اپنے’اومورو‘ نسل کے حامیوں کی طرف سے ان اصلاحات کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دارالحکومت ادیس ابابا میں 23 جون کو ایک جلسے کے دوران وزیراعظم آبی احمد پر بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے تھے تاہم وزیراعظم اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔ حملہ کرنے والے افراد پر دہشت گردی کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور گذشتہ روز ان پر فرد جرم عاید کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں