باسیج فورس علاقائی جنگوں کے لیے بچوں کو بھرتی کر رہی ہے: نکی ہلی
اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ نکی ہلی نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم اور اس کے سیکیورٹی ادارے سپاہ پاسداران انقلاب اور باسیج فورس علاقائی جنگوں کے لیے بچوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب میں نکی ہلی نے کہا کہ ایران علاقائی جنگوں کے لیے ایسے بچوںکو بھی بھرتی کر رہا ہے جن کی عمریں 12 سال سے زاید نہیں۔ انہیں جنگ کی تربیت دی جاتی ہے۔ اسلحہ چلانا سکھایا جاتا ہے اور بیرون ملک لڑائیون کے لیے انہیں پاسداران انقلاب کے حوالے کردیا جائے گا۔
امریکی مندوبہ کا کہنا تھا کہ باسیج ملیشیا براہ راست پاسداران انقلاب ہی کے ماتحت کام کرتی ہے۔ باسیج ملیشیا ملک کے اندر مظاہرے کچلنے کے ساتھ ساتھ دیگر جنگی جرائم میں بھی ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایک عرصے سے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہا رہے مگر 2015ء کے اوائل سے شام میں اسد رجیم کے دفاع کے لیے بچوں کو خاص طور پر جنگی تربیت دی جانے لگی۔
خیال رہے کہ امریکی سفیرہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ حال ہی میں امریکی وزارت خزانہ نے باسیج ملیشیا سمیت ایران کی 20 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ ان کمپنیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کی مالی معاونت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
-
امریکا میں حالیہ سمندری طوفان پر سعودی قیادت کا ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار افسوس
حال ہی میں امریکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان کے نتیجے میں ہونے والے جانی ...
مشرق وسطی -
ڈونلڈ ٹرمپ روس ۔ امریکا تعلقات میںبہتری لانا چاہتےہیں۔ پوتین
’یہ تاثر غلط ہے کہ ٹرمپ من مانی کرتے ہیں‘
مشرق وسطی -
روس کا امریکا پر"داعش" کو شام سے عراق اور افغانستان منتقل کرنے کا الزام
روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا شام میں موجود ...
مشرق وسطی