ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں: امریکی قومی سلامتی مشیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت حقیقی دباؤ میں ہے اور امریکا اس پر شدت سے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "امریکا ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ تہران پر پابندیاں کڑے طریقے سے لاگو ہوں"۔

جان بولٹن سنگاپور میں جنوب مشرقی ممالک کے گروپ (آسيان) کے اجلاس کے ضمن میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اجلاس میں گروپ کے کن ممالک کے علاوہ امریکا اور چین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

امریکی مشیر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ساتھ دوسری سربراہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

بولٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اُن یک طرفہ عسکری اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں کیے جا رہے ہیں۔ بولٹن کے مطابق متنازع آبی گزر گاہ میں جہاز رانی کی آزادی کے حوالے سے امریکا کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں