.

جرمن چانسلراور برطانوی وزیراعظم دونوں مشکل میں‌ کیسے پھنسیں: ویڈیو

تھریسا مے گاڑی میں پھنس گئیں اور انجیلا میرکل سردی میں ان کی منتظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کل منگل کو برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور جرن چانسلر انجیلا میرکل باہمی ملاقات سے قبل ایک عجیب میں پھنس گئیں۔ تھریسا مے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کےلیے جرمنی سے مدد لینے برلن پہنچیں۔ ملاقات سے قبل برطانوی وزیراعظم کی گاڑی اندر سے لاک ہوگئی جس کے نتیجے میں کار کے دروازے بند ہوگئے جبکہ ان کی میزبان انجیلا میکل باہر سخت سردی میں ان کے نکلنے کے لیے بے چین تھیں اور سردی میں ٹھٹھڑرہی تھیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں خواتین رہ نمائوں کو مشکل میں پھنسا دیکھا جاسکتا ہے۔

تھریسا مے تو پہلے بھی کافی مشکل میں ہیں۔ وہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس مقصد کی راہ میں‌درپیش مشکلات میں مدد کےحصول کے لیے وہ جرمنی آئی تھیں۔ ان کی جرمن چانسلر سے ملاقات میں تاخیر برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے میں تاخیرکا باعث بنا ہے۔ گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے قرارداد پر رائے شماری نہیں‌ ہوسکی۔

کافی دیر کے بعد جب تھریسا مے کی کار کے دروازے کھلے تو باہر سخت سردی اور ٹھنڈی ہوا میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل ان کی منتظر تھیں۔ دونوں رہ نمائوں نے مصافحہ کیا مگر جرمن چانسلر کے ہاتھ سردی سے اکڑ چکے تھے۔

تھریسا مے کا یہ دوسرے یورپی ملک کا دورہ ہے۔ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے پر معاونت کے لیے یورپی ممالک سے مدد کی خواہاں ہیں۔

میرکل اور مے نے اپنے ساتھ پیش آئے اس واقعے پر اجلاس یا پریس کانفرنس میں‌کوئی بات نہیں کی۔ تھریسا مے برلن کےبعد آج برسلز میں جائیں گی۔