وینزویلا : سپریم کورٹ نے گائیڈو کے بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کردی ، بنک کھاتے منجمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وینزویلا کی سپریم کورٹ نے حزبِ اختلاف کے لیڈر جوآن گائیڈو کے بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کردی ہے جبکہ صدر نیکولس مادورو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

وینزویلا کے چیف پراسیکیوٹر طارق ولیم صعب نے عدالتِ عظمیٰ سے یہ استدعا کی تھی وہ گائیڈو کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کرے اور ان کے ملک میں موجود اثاثے منجمد کردے۔

ان کا کہنا ہے کہ گائیڈ و کے خلاف حکومت مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں فوجداری تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ البتہ انھوں نے ان کے خلاف عاید کردہ الزامات کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

وینزویلا میں جاری سیاسی بحران میں عدالتِ عظمیٰ اور چیف پراسیکیوٹر صدر مادورو کا ساتھ دے رہے ہیں۔

حزبِ اختلاف کے رہ نما جوآن گائیڈو ملک کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔ انھوں نے گذشتہ ہفتے خود کو ملک کا صدر قرار دے دیا تھا اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا اقدام آئینی طور پر درست ہے۔

امریکا اور لاطینی امریکا کے بعض ممالک سمیت بیس سے زیادہ اقوام نے گائیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر لیا ہے جبکہ روس اور چین صدر مادورو کی حمایت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں