.

سوڈان: ایندھن پر سبسڈی ختم کرنےکا فیصلہ آئندہ سال مارچ تک معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈانی وزیر اطلاعات فیصل محمد صالح نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مارچ میں اقتصادی کانفرنس کے انعقاد تک مالی سال 2020ء کے بجٹ میں ایندھن پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔

صالح نے رائیٹرز کو یہ بتایا "وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور متعدد وزراء نے آزادی اور تبدیلی کی قوتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے 2020 کے بجٹ میں رعایت ختم کرنےکے فیصلے کو اگلےسال مارچ میں اقتصادی کانفرنس کے انعقاد تک منجمد کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں ملک کی معاشی پالیسیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان میں اجناس اور بعض دوسری ضروری اشیاء پرسبسڈی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

سوڈانی کابینہ نے 2020 کے بجٹ کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو بہ تدریج اٹھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

سوڈانی وزیر خزانہ ابراہیم البداوی نے اس سے قبل 2020 کے بجٹ میں بتدریج پٹرول اور پٹرول کی سبسڈی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ کابینہ نے نئی سفارشات کے مطابق جمعہ کے روز بجٹ کی منظوری دے دی تھی۔