اوپیک پلس اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی سمیت تمام آپشن موجود ہیں: وزیر توانائی
سعودی وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے 'العربیہ' کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو اوپیک پلس کے اگلے اجلاس میں تیل اضافی پیداوار میں کمی کا آپشن اختیار کیا جاسکتا ہے۔
شہزادہ عبد العزیز نے مزید کہا کہ "اوپیک +" کے اجلاس میں تیل کی اضافی پیداوار میں کمی سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے ڈیووس فورم کے اجلاس میں "جی 20 سمٹ میں سعودی ترجیحات" کے عنوان سے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر توانائی کے شعبے میں ہمیشہ سے ایک ذمہ دار کھلاڑی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے دوران سعودی عرب میں اپنی مختلف صلاحیتوں کی مثالیں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں بخوبی واقف ہیں۔ NEOM میں شفاف توانائی کے منصوبے ہمارے اقدامات کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار آئل پروڈیوسر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں۔ مگر تیل کی پیداوار کے ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بے پرواہ بھی نہیں ہوسکتے۔ ہمیں تیل کی پیدوارا کے ساتھ ساتھ اس کے ماحولیاتی نقصانات کا حل بھی تلاش کرنا ہوگا۔
-
سعودی عرب اور کویت کے مشترکہ کنووں سے تیل نکلنے پر امریکی خیر مقدم
امریکا نے کویت اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان تیل کے مشترکہ کنوئوں سے تیل نکالنے کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی تیل پالیسی کا مقصد عالمی مارکیٹ میں استحکام ہے: شاہ سلمان
سعودی آرامکو پر ایرانی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا،حصص کی فروخت سے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے بين الاقوامى -
ہم تیل کی منڈی میں متوازن کردار ادا کر سکتے ہیں ، سعودی مفادات قابل احترام ہیں : پوتین
روسی صدر ولادی میر پوتین نے باور کرایا ہے کہ اُن کا ملک تیل کی عالمی منڈی میں ایک متوازن کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کا ملک ... بين الاقوامى