چین نے دانستہ طور پرپوری دنیا کو کرونا کی وبا میں مبتلا کیا: رکن کانگرس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا کی وبا پھیلانے میں چین کو مورد الزام ٹھہرانے کے بعد ری پبلیکن پارٹی کی خاتون رکن کانگرس نے بھی بیجنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا ہےکہ کرونا کا پھیلائو چین کا ایک تزویراتی فیصلہ تھا جس کامقصد پوری دنیا کو اقتصادی بحران سے دوچار کرنا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ فی الحال چینی صدر سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہناتھا کہ چین نے اقتصادی مقاصد کے لیے کرونا کی وبا پھیلائی۔

Advertisement

اخبار 'واشنگٹن ٹائمز' کے مطابق امریکی خاتون رکن کانگرس لز چینی نے کہا کہ چین کرونا کی وبا پھیلانے کے بعد پوری دنیا میں بدنام ہوا ہے۔بیجنگ اب مہذب ممالک کی برادری میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نےیہ بات 'فاکس اینڈ فرینڈز'پروگرام میں گفتگو کے وران کہی۔

لز چینی نےکہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو پوری دنیا میں کرونا پھیلانے پر جواب دہ ہونا چاہیے۔ چین نے پوری دنیا کو اقتصادی بحران سے دوچار کرنے کے لیے کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا دیا۔

خیال رہے کہ کرونا کی وجہ سے امریکا اور چین ایک بار پھرآمنے سامنے ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر وبا پھیلانے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کررہےہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں