دبئی کا الحبتور گروپ اسرائیل میں اپنا کاروباری دفتر کھولے گا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی سے تعلق رکھنے والا الحبتور گروپ اسرائیل میں اپنا نمایندہ دفتر کھولے گا۔

اس گروپ نے اتوار کو ایک بیان میں اسرائیل میں اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔ الحبتور خاندان کا ملکیتی یہ گروپ ہوٹلوں ، تعمیرات فرموں، تعلیم اور آٹو موبائل کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔

Advertisement

اس گروپ کے سربراہ متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت محمد خلف احمد الحبتور ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی فضائی کمپنی اسریر سے یو اے ای کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی بھی بات چیت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم آیندہ دنوں میں بعض نئی شراکت داری سے متعلق انکشاف کی تیاری کررہے ہیں۔‘‘

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے گذشتہ ہفتے دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دست خط کیے تھے۔اس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں