آزاد کشمیر میں کرونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن، اسکول بند کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری وبا کے پیش نظر 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا۔ صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے

سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔ تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار ، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ انٹری پوائنٹس پرسخت اسکریننگ کا عمل ہوگا۔مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے۔شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری وبا نے شدت پکڑ لی ہے اور مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں