.

امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ ریاست الینوائے میں اندھا دھند فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔ راک فورڈ شہر کے ایک باؤلنگ ہال میں پیش آنے والے اس واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے "NBC" شکاگو ٹی وی چینل نے بتایا کہ حکام نے واقعے سے تعلق کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ راک فورڈ پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ مشتبہ شخص زیر حراست ہے اور اس کے ساتھ تحقیقات جاری ہے۔

راک فورڈ پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گرفتار شخص کا فائرنگ کے واقعے کے ساتھ تعلق ہو سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ذکر نہیں کیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اعکان نے اپنے اسلحے سے فائرنگ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ راک فورڈ شہر شکاگو سے 130 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

اگرچہ امریکا میں بارہا فائرنگ کے واقعات دیکھے جا رہے ہیں تاہم ملک میں مسلح تشدد کے علاج کے واسطے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ سے وفاقی سطح پر آ کر مسدود ہو جاتی ہیں۔ بالخصوص جب کہ امریکی آئین میں آتشی ہتھیار رکھنے کا حق بدستور موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں