.

کووِڈ-19:عُمان میں رات کاکرفیوختم،دکانوں اور تجارتی سرگرمیوں پرپابندی برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست عُمان نے ہفتے کے روز سے رات کا کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک دکانیں بند رہیں گی اور تجارتی سرگرمیوں پرپابندی برقرار رہے گی۔

عُمان نے آٹھ مئی کو رات سات بجے سے صبح چار بجے تک لوگوں اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کردی تھی اور دن کے وقت تجارتی سرگرمی محدود کردی تھی۔

اس ننھی خلیجی ریاست میں اس سال کے آغاز میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا لیکن حالیہ ہفتوں کے دوران میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عُمانی وزارتِ صحت نے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 202713 کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ان میں سے 186391 صحت یاب ہوچکے ہیں۔