ممالک میں قربت پیدا کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہیں: سلطان ھیثم بن طارق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سلطنت عمان سلامتی اور سب کے لیے استحکام کی خاطر ممالک کےدرمیان قربت پیدا کرنے کے دائمی اور اصولی موقف پرقائم ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں سلطان ھیثم بن طارق نے کہا کہ بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے روزگار تلاش کرنےوالے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کی فراہمی کے لیے مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ کام کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سلطان ھیثم بن طارق نے کہا کہ ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات کا ایک پیکج تیار کیا ہے جو وژن 2040 کے اہداف کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ پروگرام تمام شعبوں اور پرائیویٹ کمپنیوں میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے اور بے روزگار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں