ایران: آئل اینڈ گیس پمپنگ اسٹیشن پر دھماکا، 7 افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے جنوب مغربی شہر شوش میں تیل اور گیس کے ایک پمپنگ اسٹیشن میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات "ایران انٹرنیشنل" چینل نے ایک ایرانی ذمے دار کے حوالے سے بتائی۔

شوش شہر کے ڈپٹی کمشنر عندان غزی نے مذکورہ چینل کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو شہر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چینل نے واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

ڈپٹی کمشنر عدنان غزی نے ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ارنا) کو بتایا کہ آئل اور گیس کے پمپنگ اسٹیشن میں یہ دھماکا "گیس کے رساؤ" کے نتیجے میں ہوا۔ تینوں ہلاک شدگان آئل اینڈ گیس کمپنی کے ماہرین ہیں۔

حالیہ برسوں میں ایران میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر آتش زدگی اور دھماکوں کے کئی واقعات رو نما ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں