سعودی ولی عہد کا یواے ای کے شیخ محمد بن زاید سے دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورعلاقائی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق سعودی ولی عہد اور شیخ محمد نے دونوں برادرممالک کے درمیان تزویراتی شراکت دارئ کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو کی ہے۔

انھوں نے خطے میں رونما ہونے والے تازہ واقعات پر خیالات کا تبادلہ کیا اورمشترکہ دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد نے جولائی میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔انھوں نے بعد میں ایک ٹویٹ میں لکھا تھا: ’’میں اور میرے بھائی محمد بن سلمان نے اپنی اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں