.

ایران پرقبرص میں مقیم اسرائیلیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کاالزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے پیر کے روز ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے قبرص میں مقیم اسرائیلیوں کے خلاف حملے کی کوشش کی تھی۔ قبرصی پولیس نے اس حملے کی سازش میں ملوّث ایک مسلح شخص کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ترجمان متن سیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایران کی جانب سے قبرص میں رہنے والے اسرائیلی تاجروں کے خلاف دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

اس سے قبل قبرصی پولیس کے سربراہ اسٹیلیوس پاپاتھیوڈورو نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے پستول اورکارتوس ملے ہیں۔

پاپاتھیوڈورو نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کی وجہ سے ملزم کے بندکمرے کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی ہے۔‘‘

سیدی نے اپنے بیان میں اتوار کے روز مقامی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی بھی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اس گرفتارشخص نے قبرص میں ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کو مجرمانہ طور پرقتل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی ۔