برطانوی رکن پارلیمنٹ کے صومالی قاتل کی وڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گذشتہ روز ایک وڈیو جاری کی ہے۔ سیکورٹی کیمرے سے بنی اس وڈیو میں 25 سالہ صومالی نوجوان علی حربی کو جمعے کے روز سڑک کے کنارے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ علی نے جمعے کے روز برطانوی رکن پارلیمنٹDavid Amess کو چاقو کے 17 وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ علی حربی اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کی حراست میں ہے۔ مقتول رکن پارلیمنٹ اس واقعے کے وقت ووٹروں کے بیچ موجود تھے اور ان کی گزارشات سن رہے تھے۔ یہ بات برطانوی اخبار "Sunday Times" نے اتوار کے روز بتائی۔

Advertisement

صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹے "علی حربی علی" نے دہشت گردی کا ارتکاب کیا۔

سنڈے ٹائمز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قاتل نے انفرادی حیثیت سے شدت پسندی پر مبنی اس فعل کا ارتکاب کیا۔ قاتل Leigh-on-Sea قصبے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کو موت کی نیند سلانے کے بعد جائے حادثہ پر مسلح افسران کے پہنچنے کا انتظار کرتا رہا۔ یہ قصبہ لندن سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مقتول رکن پارلیمںٹ ڈیوڈ کی عمر 69 برس تھی۔ وہ ایک بیٹے اور چار بیٹیوں کا باپ تھا۔ ڈیوڈ 40 برس سے کنزرویٹو پارٹی کے ساتھ وابستہ تھا۔ اس کے قتل نے برطانوی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں