صنعاء : حوثیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور عسکری کیمپوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اتحاد نے منگل کے روز بتایا کہ شہریوں اور شہری مقامات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے صنعاء میں حوثیوں کے زیر انتظام ڈرون طیاروں کے گوداموں اور رابطہ نظام کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔ یہ کارروائی جبل النبی شعیب (علیہ السلام) کے علاقے میں کی گئی۔

عرب اتحاد کے مطابق فضائی حملوں میں صنعاء کے شمال میں دہشت گرد ملیشیا کی کمان کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح F-15 لڑاکا طیاروں نے بیلسٹک میزائل داغنے کے دو پلیٹ فارم کو بھی تباہ کر دیا۔

دوسری جانب یمن کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے نتیجے میں شہریوں کے جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔ ان سرنگوں کا پہلا ہدف عام شہری تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں