افغانستان اور عراق میں عسکری خدمت انجام دینے والے امریکیوں کی یوکرین جانے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی اخباری ذرائع کے مطابق عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دینے والے سیکڑوں امریکی سینئر فوجی اہل کار یوکرین جنگ سے جڑ چکے ہیں۔ ان میں درجنوں اہل کار روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے یوکرین جانے کی تیاری میں ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے وزیر اعظم کے مطابق تقریبا 1600 امریکی جنگجو یوکرین داخل ہوئے ہیں۔ یوکرین کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ 3 ہزار امریکی رضا کار روسی افواج کے خلاف مزاحمت کرنے والے بین الاقوامی بریگیڈ میں شریک ہوں گے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے جنگجوؤں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ "ہم نے مل کر ہٹلر کو شکست دی اور اب پوتین کو بھی ہزیمت سے دوچار کریں گے"۔

پورے امریکا میں لڑائی کے ماہر سینئر فوجی اہل کاروں کے چھوٹے گروپ اکٹھا ہو رہے ہیں۔ یہ لوگ سفر کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یوکرین کی حکومت نے رواں ہفتے رضاکاروں کے لیے ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اپنے قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں